جیب تراش 3افراد سے موبائل فونز اورنقدی لے اڑے

جیب تراش 3افراد سے  موبائل فونز اورنقدی لے اڑے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جیب تراش 3افراد کے موبائل فونز اورنقدی لے اڑے ۔تھانہ ریلبازار کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں سعید سواری کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اسکی جیب سے نقدی و موبائل چوری کرلیا گیا۔

 تھانہ ریلبازار کے علاقے میں ہی سہیل خریداری میں مصروف تھا کہ رش کا فائدہ اٹھاکر ملزم اسکی جیب سے نقدی و موبائل لے اڑے ۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے مسلم پارک میں واثق کی جیب سے ملزم نماز جنازہ ادائیگی کے دوران نقدی وموبائل لیکر فرار ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں