جواں سالہ لڑکی،شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سحر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی ہمشیرہ کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اللہ دتہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی شادی شدہ بیٹی انارکلی بازار میں خریداری کیلئے آئی ہوئی تھی کہ اس دوران ملزم نے اسے اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مغویوں اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔