ضلع خوشاب میں 1100پتنگیں‘ڈور برآمد‘3 افراد گرفتار

 ضلع خوشاب میں 1100پتنگیں‘ڈور برآمد‘3 افراد گرفتار

خوشاب (نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب میں پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

 خوشاب پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک پتنگ فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 پتنگیں اور دو کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں، جبکہ پولیس نے دو پتنگ بازوں کو پتنگ اڑاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تینوں ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جس پر قانوناً پابندی عائد ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں