سی سی ڈی چوہنگ کیساتھ مقابلہ، ملزم ہلاک، ساتھی فرار

سی سی ڈی چوہنگ کیساتھ مقابلہ، ملزم ہلاک، ساتھی فرار

موٹر سائیکل سواروں کی ڈیفنس موڑ پر پولیس پر فائرنگ،نارووال کا عظمت ماراگیا ملزم ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری تھا اور اس کیخلاف متعدد مقدمات درج تھے

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی چوہنگ کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈیفنس موڑ پر سی سی ڈی نے ناکہ بندی کر رکھی تھی جہاں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیاتو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، جسکے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا،ہلاک ہونیوالے ملزم کی شناخت عظمت کے نام سے ہوئی جو نارووال کا رہائشی تھا۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارا جانے والا ملزم ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری تھا اور اس کیخلاف متعدد مقدمات درج تھے اسکی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں