فلم ’’سائیکو ‘‘ میں ادکارہ میرا سب کو حیران کردینگی : شان شاہد

 فلم ’’سائیکو ‘‘ میں ادکارہ میرا سب کو حیران کردینگی : شان شاہد

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ فلم ‘بُلھا’ کی کامیابی پر بے حد خوش ہوں، میری نئی فلم ‘سائیکو’ میں اداکارہ میرا سب کو حیران کردینگی، فلم انڈسٹری میں اب دشمنی بہت ہوگئی ہے ، لوگ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے۔

بڑے لوگ جب میرے بارے میں چھوٹی چھوٹی باتیں کرتے ہیں، تو افسوس ہوتا ہے ، فلم ‘خدا کے لیے ’ کے بعد بالی ووڈ سے فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں۔ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے خصوصی گفتگو کے د وران 500 سے زیادہ فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے والے شان شاہد نے بتایا کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی میری فلم بُلھا تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے ، ہم نے فلم بینوں کو بتایا کہ فلم کیا ہوتی ہے ۔ نعیمہ بٹ اور مونا لیزا نے عمدہ کام کیا، کراچی سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے ، جلد کراچی کے دوستوں سے ملنے کراچی آرہا ہوں، کراچی کے سینما مالکان سے بھی ملوں گا۔ میں ہر میڈیم کی قدر کرتا ہوں، ٹیلی ویژن پر کام کرنا ٹیسٹ کرکٹ میچ کی طرح ہوتا ہے ، جب کہ فلم میں ہمیں ٹی ٹونٹی میچ کی طرح کام کرنا پڑتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں