ہندو آرتی کرنے پر اداکارہ سعیدہ امتیاز تنقید کی زد میں
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز ہندو مذہبی رسم آرتی ادا کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔
حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ہندو مذہبی رسم آرتی ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ کلائی پر دھاگا باندھتی اور آرتی کے لیے تھالی اٹھائے ہوئے نظر آئیں۔اداکارہ نے کہاکہ وہ یہ عمل تمام مذاہب کے احترام کے جذبے کے تحت کر رہی ہیں، تاہم ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔