سارہ لورین کی خوبصورتی کے دعووں پر سوشل میڈیا پر تنقید

سارہ لورین کی خوبصورتی کے  دعووں پر سوشل میڈیا پر تنقید

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

حال ہی میں سارہ لورین نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انسان کا دل صاف ہونا چاہیے، کم مصالحہ دار غذا استعمال کریں، نہار منہ لیموں والا گرم پانی پئیں، روزانہ سٹریچنگ کریں اور یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں جبکہ صارفین نے اداکارہ کو کاسمیٹک سرجریز کروانے کے باوجود بھی خود کو قدرتی طور پر خوبصورت ظاہر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں