معروف انفلوئنسر سد ریپر کے گھر چوری کی واردات

معروف انفلوئنسر سد ریپر  کے گھر چوری کی واردات

لاہور(شوبزڈیسک)لاہور کے علاقے فیز 9 حیات آباد میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق (سد ریپر) کے گھر نامعلوم چور نے بڑی واردات کر ڈالی۔

پولیس کے مطابق ملزم گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے بھی شواہد جمع کر لیے ہیں ،متاثرہ انفلوئنسر کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں