صبا قمر کی سالگرہ ،سوشل میڈیا پر جدید اندازِ جشن پر صارفین کی تنقید

 صبا قمر کی سالگرہ ،سوشل میڈیا پر  جدید اندازِ جشن پر صارفین کی تنقید

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ صبا قمر کی شاندار اور جدید انداز میں منائی گئی سالگرہ تقریب سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی۔

اداکارہ نے اپنی 42ویں سالگرہ نہایت پرتعیش انداز میں منائی، تقریب میں صدف نیازی، نمرہ شاہد، آئمہ بیگ، بلال سعید اور کین ڈول سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا جبکہ مہمانوں نے رقص اور موسیقی سے محفل کو خوب گرمایا ۔ کچھ صارفین نے تقریب کے جدید انداز پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ بعض نے تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں