متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
لوہاری ، گڑھی شاہو سے گاڑیاں ، اقبال ٹاؤن ودیگر علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری ضیائالدین،واجد، عمران،سلطان،تبریزسمیت متعدد شہری لٹ گئے ، مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر،آن لائن)مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں ضیائالدین سے 4لاکھ 70 ہزار روپے اور موبا ئل فون،غازی آباد میں واجد سے 4لاکھ45ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں عمران سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں سلطان سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،رائیونڈ میں تبریز سے 3 لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا۔
لوہاری اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ باٹا پور ،اقبال ٹاؤن اور نواب ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔باٹا پور کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ایک شہری سے 25 ہزار روپے نقدی چھین لی ۔ شمالی چھاؤنی کے علاقے عسکری 10 میں عادل کی گاڑی چوری ہو گئی۔ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے زین سے 54 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، امجد کے گھر سے چور 8 لاکھ روپے نقدی اور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔