نشتر کالونی:بہنوئی نے سالا،ہنجروال :بیٹے نے باپ کومارڈالا
رزاق نے تلخ کلامی پر آہنی راڈ سے سالے آصف کوقتل کیا ، ملزم گرفتار نمبردار چوک کے قریب 60سالہ محمد حسین کوموت کے گھاٹ اتاراگیا
لاہور (کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں بہنوئی نے سالے اوربیٹے نے باپ کوقتل کرڈالا، ترجمان پولیس کے مطابق نشتر کالونی میں آصف اور رزاق کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔ اس دوران رزاق نے طیش میں آ کرسالے آصف کے سر پر آہنی راڈ سے وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا،واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔ ادھر ہنجروال کے علاقے نمبردار چوک کے قریب بدبخت بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر 60 سالہ باپ محمد حسین کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اورفرارہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔