غیر قانونی گیس ریفلنگ پر دکاندار گرفتار، سامان برآمد
سمن آباد کے علاقے میں سول ڈیفنس ٹیم کی کارروائی ،مقدمہ بھی درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے میں سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا، جو علاقہ مکینوں کے لیے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے گیس سلنڈرز اور ریفلنگ کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔