21 افسروں کے تقرر و تبادلے، محمد نبیل سی ٹی او ملتان تعینات
ایس پی بلال احمد ڈولفن سکواڈ لاہور، آصف صفدر سپیشل برانچ سرگودھا لگ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس عبد الکریم نے 21 افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمران احمد ملک کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد،سلیم عباس کلاچی کو ایس ایس پی سی سی ڈی ملتان،محمد نبیل کو چیف ٹریفک آفیسر ملتان،کاشف اسلم کو انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ لاہور،احمد نواز شاہ کو ترقی دے کر ایس ایس پی آر ایم پی فیصل آبادریجن تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح خرم شہزاد کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹو انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،احمد ارسلان کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن پنجاب،شاہ میر خالد کو ایس پی آر او سی سی ڈی لاہور، جہانداد اکرم کو ایس پی سی سی ڈی تھری لاہور،اسد علی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور، عاطف امیر کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن لاہور،بلال احمد کو ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور،لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اظہر جاوید کوایس پی ایڈمنسٹریشن آر ایم پی پنجاب،حسن فاروق کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہور،حنا نیک بخت کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ،شوکت علی شیخ کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب، شاہد رشید کو ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال،فرخ سہیل سندھو کو ایس پی پی ایچ پی سرگودھا جبکہ محمد آصف صفدر کو ایس پی سپیشل برانچ سرگودھا ریجن لگا دیا گیا۔علاوہ ازیں کامران عامر خان اور عاطف نذیرکو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔