کامونکے :زائد المیعاد نشہ آور ٹیکہ لگانے سے نوجوان ہلاک

کامونکے :زائد المیعاد نشہ آور  ٹیکہ لگانے سے نوجوان ہلاک

کامونکے (نامہ نگار )نشہ آور ٹیکہ لگانے سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ بہار شاہ کا 27 سالہ قاسم منہاس عرصہ دراز سے نشہ کا عادی تھا۔

گزشتہ روز غلہ منڈی میں زائد المیعاد نشہ آور ٹیکہ لگانے سے اُسکی موت ہوگئی ، لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بعدازاں سٹی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں