راولپنڈی:طالبات کو ہراساں کرنیوالے 3ملزم گرفتار
ویڈیو وائرل ہونے پر ایکشن لیا گیا ، سی سی ڈی سے مقابلہ میں1ملزم زخمیملزم نیو چاکرہ کے رہا ئشی ، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ، تحقیقات شروع
راولپنڈی (دنیا نیوز)راولپنڈی میں سکول اور کالج جانے والی طالبات کو ہراساں کرنے والے تین ملزموں کو ایک کارروا ئی کے دوران سی سی ڈی نے گرفتار کر لیا ، پولیس سے مقابلہ کے نتیجہ میں شیراز نامی ملزم زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی ذیشان اور حسیب سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کا تعلق نیو چاکرہ کے علاقے سے ہے اور وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر جانے والی طالبات سے نازیبا حرکات کرتے تھے ۔ طالبات کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منگل کی شام سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف اقدام قتل، پولیس سے مزاحمت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔