آئی ٹی ایف جے -60 ڈبلز ٹائٹل پاکستانی جوڑی کے نام
گرلز ڈبلز فائنل میں کوریا کی یرین لم اور چین کی ژیو ژو نے کامیابی حاصل کی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے ابوبکر طلحہ اورحمزہ رومان نے آئی ٹی ایف جے -60 ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ٹریٹ آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ (J-60، لیگ-3) میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 بوائز اور 20 گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں پاکستان،قازقستان، سنگاپور، جاپان، چین، آسٹریلیا، روس، پولینڈ، جنوبی کوریا، سری لنکا، امریکہ، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ہانگ کانگ، نیدرلینڈز اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ بوائز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور حمزہ رومان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگاپور کے لیوک جی ژی ہو اور پاکستان کے میکائیل علی بیگ کو 6-1، 6-0 سے شکست دے کر آئی ٹی ایف جے -60 ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔گرلز ڈبلز فائنل میں کوریا کی یرین لم اور چین کی ژیو ژو نے جاپان کی کیکو اوکیویا ما اور چین کی زیہان فینگ کو 6-3، 1-6، (12-10) سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی طارق محمود مرتضی اورمہمان اعزاز صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی نے فاتحین اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کیے ۔