پی ایس ایل گولڈن ربن ڈے ، کینسر سے آگاہی کا اظہار
کھلاڑیوں نے گولڈن ٹوپیاں پہنیں، کینسر سے صحتیاب بچے میچ دیکھنے کیلئے مدعو
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں گزشتہ روز بچوں میں ہونے والے کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا ۔ گولڈن ربن ڈے کی مناسبت سے تمام کھلاڑی اور آفیشلز نے گولڈن ٹوپیاں پہنیں ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل نے کینسر سے نجات پانے والے بچوں کو بھی میچز دیکھنے کے لئے مدعو کیا ۔اس حوالے سے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ہم کینسر سے لڑنے والے کمسن جنگجوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اچھے کھیل اور بہترین مقابلے سے ہٹ کر پاکستان سپر لیگ معنی خیز تبدیلی کا پلیٹ فارم رہا ہے ۔