بین سٹوکس کی سرجری کے بعد پہلی جھلک، مداح دنگ رہ گئے

بین سٹوکس کی سرجری کے بعد پہلی جھلک، مداح دنگ رہ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلش ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس حالیہ سرجری کے بعد ایک نئے انداز میں سامنے آئے ہیں، جس نے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے ۔

انگلینڈ کے ہوم سیزن سے قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں سٹوکس پہلے کے مقابلے میں خاصے دبلے دکھائی د یئے ،انگلش کرکٹ بورڈ کے تعاون سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی نئی کٹس متعارف کرائی گئیں۔ویڈیو میں عادل رشید، مارک ووڈ، گس اٹنکسن اور بین ڈکٹ سمیت کئی سٹار کھلاڑی موجود تھے ، تاہم سب سے زیادہ توجہ بین سٹوکس کی بدلی ہوئی شکل نے حاصل کی۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں نیٹس سیشن کے دوران ایک گیند سٹوکس کے چہرے پر لگی تھی، جس کے بعد انہیں چہرے کی سرجری کروانا پڑی۔اس حوالے سے بین سٹوکس نے سپورٹس ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی خوفناک لمحہ تھا، گیند سیدھی میرے چہرے پر آ کر لگی اور اگر چند انچ بھی ادھر اُدھر ہوتی تو شاید آج میں یہ انٹرویو نہ دے رہا ہوتا، میری گال کی ہڈی کے نیچے کافی چوٹ آئی تھی، لیکن خوش قسمتی سے میں محفوظ رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں