بابر اعظم کی مداح سے ملاقات پشاور زلمی نے خصوصی تحفہ دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) کپتان پشاور زلمی و سپرسٹار بابر اعظم نے ایک مداح کی دیرینہ خواہش پوری کر کے اسے زندگی بھر کی خوشی دے دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لاہور کے رہائشی سرفراز شرف نے اپنے پسندیدہ کرکٹر بابر اعظم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور یہ پیغام پشاور زلمی اور بابر اعظم تک بھی پہنچ گیا۔بعد ازاں پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے اور لاہور میں سرفراز شرف اور بابر اعظم کی یادگار ملاقات ممکن بنائی گئی۔اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ سرفراز شرف کی خوشی دیدنی تھی اور وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش تھی جو آج پوری ہو گئی ہے ۔ان اس موقع پر پشاور زلمی کے آفیشل پارٹنر ہائر پاکستان کی جانب سے سرفراز شرف کو خصوصی تحفہ بھی دیا گیا۔