چوہنگ:نوجوان کی پھندا لیکر خودکشی
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ،
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی کہ ملتان روڈ مراکہ باٹا فیکٹری کے پاس نوجوان لڑکے نے خود کو پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے ، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔