بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا)فیسکو اینٹی تھیفٹ ٹاسک فورس کا چھاپہ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھانہ سلانوالی پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن نعمان رفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کی اینٹی تھیفٹ ٹاسک فورس کے اراکین چوہدری محمد کلیم انور گجر عامر اقبال محمد اشرف نے سلانوالی کے نواحی چک نمبر 133 جنوبی کے رہائشی علی ارشد ولد محمد ارشد کے گھر پر چھاپہ مار کر میٹر کی مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ اور بعد ازاں تھانہ سلانوالی پولیس نے فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی مدعیت میں بجلی چوری کرنے والے شخص علی ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔