سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے دو افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں فارسٹ پروٹیکشن آفیسر کا چھاپہ سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے دو افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
تھانہ سلانوالی پولیس نے فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر قاسم جمیل کی درخواست پر لکڑی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا بیٹ جوڑا فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر قاسم جمیل نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر دو افراد مسمیان نصراللہ سکنہ چک نمبر 127 جنوبی اور عباس سکنہ چک نمبر 128جنوبی کو سرکاری لکڑی ایک لاکھ 50 ہزار چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا بعض ازاں تھانہ سلانوالی پولیس نے فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر قاسم جمیل کی درخواست پر دونوں افراد سمیت ان کے سہولت کاری کرنیوالے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔