گٹو میں بند زبح شدہ بیمار اور لاغر جانور برآمد
واں بھچراں( نمائندہ دنیا) محکمہ فوڈ اتھارٹی نے واں بھچراں چھدرو روڈ پر موٹرسائیکل سوار سے گٹو میں بند زبح شدہ بیمار اور لاغر جانور برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر محمد عقیل نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ وہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم کے ہمراہ واں بھچراں چھدرو روڈ پر تھے کہ ایک مشکوک موٹرسائیکل کو روکا۔ تین موٹرسائیکل سواروں نے دو گٹو اٹھا رکھے تھے جن کو کھول کر دیکھا گیا تو ایک گٹو میں ایک ذبح شدہ بکرا دوسرے میں زبح شدہ بھیڑ برآمد ہوئی جن بدبو ارہی تھی اور کیڑے پڑے ہوئے تھے