مقامی دکانداروں سے 8520 پیکٹ غیر قانونی سگریٹس برآمد
بھلوال(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن کی ہدایت پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA فورس) اور انٹیلیجنس بیورو (IB) نے بھلوال میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اور بغیر ڈیوٹی والے سگریٹس کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران مقامی دکانداروں سے 8520 پیکٹ غیر قانونی سگریٹس برآمد کر کے قبضے میں لیے گئے جو حکومتی ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فروخت کیے جا رہے تھے ۔ ضبط شدہ اسٹاک کو مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی تاکہ حکومتی ریونیو کے تحفظ اور قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔