ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم فون ، موٹر سائیکل سے محروم

 ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم  فون ، موٹر سائیکل سے محروم

ڈسکہ،ہیڈ بمبانوالہ،منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )تین وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے ۔

راجہ گھمان پل کے قریب 3 نا معلوم ڈاکوئوں نے طیب اقبال سے 65ہزارروپے ، موبائل فون، چابیاں اور ضروری کاغذات چھین لئے ، پسرورروڈ پر 3 ڈاکوئوں نے شاہ زیب سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور 7ہزارروپے چھین لئے جبکہ علی رفیق اپنے دوست زوہیب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ منڈیکی گورائیہ کے قریب دوموٹر سائیکلوں پر سوار 3افراد نے ہٹ کر کے گرادیا اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں