اسلحے کی نمائش کرنے والاملزم حوالات پہنچ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحے کی نمائش کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چیک نمبر 142 رب کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ جو دیگر شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔