مصطفی آباد :سسر کے خاتون سے ناجائز تعلقات کا راز فاش کرنے پر بہو قتل کردی

مصطفی آباد :سسر کے خاتون سے ناجائز  تعلقات کا راز فاش کرنے پر بہو قتل کردی

قصور(نمائندہ دنیا) مصطفی آباد کے نواح چھٹیانوالہ میں سسر کے ناجائز تعلقات دیکھنے پر بہو کو سسرالیوں نے پھندا لگا کر قتل کر دیا،خاوند، سسر اور اس کی محبوبہ کے خلاف تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔

 محمد فرمان نے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری ہمشیرہ عائشہ صدیقہ کی شادی اپنے چاچا کے بیٹے سے ہوئی تھی جس کی دو بیٹیاں بھی ہیں، گزشتہ رات عائشہ صدیقہ نے اپنے سسر محمد امین کو خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت دیکھ لیا ، جس کا ذکر اس نے اپنے خاوند زکریا سے کیا، جس پر خاوند نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بعد ازاں محمد امین، نصرت بی بی اور خاوند نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا دیکر پنکھے کے ساتھ لٹکا دیا۔پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں