شیخوپورہ:وین میں مسافر کو گولی مارکر زخمی کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ میں وین کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کے تنازع پر مسافر کو گولی مارکر زخمی کرکے فرار ہونیوالے ٹریفک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تین روز قبل لاہور ٹریفک پولیس میں تعینات کانسٹیبل راناسہیل لاہور جانے کیلئے شیخوپورہ کے بتی چوک پہنچاتوایک مسافر وین کے کنڈیکٹر کو فرنٹ سیٹ خالی کروانے کا حکم دیا۔ سیٹ پر بیٹھے جھبراں کے رہائشی کیمیکل انجینئر محمد امجد نے انکار کردیا تو مشتعل ہوکر رانا سہیل نے فائرنگ کرکے محمد امجد کو زخمی کیا اور فرار ہوگیا تھا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔