چوری کی 5 وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

چوری کی 5 وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔

 بلال پارک کا کاشف گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور اُسکی موٹر سائیکل لے گئے ۔ حبیب پورہ کی عصمت کے گھر سے پانچ ہزار روپے اور قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ کوٹ رفیق کی ماریہ کے گھر سے چور پندرہ ہزار روپے اور چار پائیاں لے گئے ۔ پاک ٹاؤن کے اُسامہ کا موبائل فون جبکہ ٹبہ محمد نگر کے مدثر کی بجلی کی تار چوری ہوگئی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں