ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر شہری حوالات بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد پولیس نے میراں والا بنگلہ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کر کے رقم خورد برد کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments