11 وارداتیں،ڈاکوؤں نے 7شہریوں کو لوٹ لیا

11 وارداتیں،ڈاکوؤں نے 7شہریوں کو لوٹ لیا

شادباغ سے گاڑی ، مختلف علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی میں یوسف سے 3لاکھ 78ہزار روپے اور موبا ئل فون،ٹاؤن شپ میں مقصود سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل ، شیراکوٹ میں افضل سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں آصف سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں پرویز سے 3 لاکھ روپے موبائل فون ،باغبانپورہ میں عارف سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں حنیف سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف شادباغ سے جواد کی گاڑی جبکہ شمالی چھاؤنی سے امانت،انارکلی سے واصف اور ہنجروال سے ندیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...