حافظ آباد:پسند کی شادی ، بھائی نے بہن ، بہنوئی کو قتل کر دیا
ثمرہ شہزادی اورافضل قبرستان فاتحہ خوانی کیلئے آئے تو شاہد نے چھریاں مار دیں
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں لالکے میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے چھریوں کے پے در پے وار کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔محمد افضل نے ثمرہ شہزادی سے پسند کی شادی کی تھی ۔گزشتہ روز سمرا شہزادی خاوند محمد افضل کے ہمراہ لالکے قبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے آئی تو اسکے بھائی شاہد نے دونوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ ڈی پی او فواداحمد نے دہرے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر پولیس نے چند گھنٹے بعد ہی ملزم شاہد عباس کو گرفتارکرلیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔دوسری جانب دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments