باڑہ:بھا ئی نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں، بھابی کو قتل کر دیا
پشاور(اے پی پی)خیبر کے تھانہ باڑہ کے علاقے برقمبر خیل میں سگے بھائی نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں اور بھابی کو قتل کر دیا، پولیس نے قاتل کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔
قتل ہونیوالوں میں قدیم، جناب گل اور خاتون مسما ۃ (ع) شامل ہیں۔ پولیس نے قاتل جان خان ولد فقیر خان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او باڑہ زاہد اﷲ خان کے مطابق ملزم کے ذہنی توازن کے حوالے سے بھی سوالات سامنے آئے ہیں جس کے پیش نظر ملزم کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments