وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے
ستوکتلہ سے رئیس ، شادباغ سے امداد،انارکلی سے مجاہد کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،تین موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔کاہنہ میں فاروق سے 4لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ میں ارسلان سے 4لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، نصیرآباد میں حماد سے 4لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل ،گلشن راوی میں شاہد سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں زوہیب سے 4لاکھ روپے موبائل فون،کوٹ لکھپت کے علاقے میں عمران سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں طاہر سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ستوکتلہ سے رئیس ، شادباغ سے امداد اور انارکلی سے مجاہد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments