ایم آر کینال میں نہاتے نوجوان ڈوب کر جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایم آر کینال میں نہاتے 18سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔
پسرور کے نواحی گاؤں باسی والا کے مقام پر ایم آر کینال میں احمد الیاس نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیورز نے صورتحال کا جائزہ لینے کہ بعد آپریشن کا آغاز کر دیا ، ڈوبنے والا نوجوان لیہ کا رہائشی اور یہاں ننھیال آیا ہوا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments