متعددمقامات سے بجلی کی موٹریں ودیگرسامان غائب

 متعددمقامات سے بجلی کی  موٹریں ودیگرسامان غائب

تتلے عالی(نامہ نگار )چوری کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان چوری ہوگیا۔ بلوکی ورکاں میں زمیندار عبدالرؤف کے رقبہ سے موٹر بمعہ پنکھا،

مرالی والہ میں اقبال کی حویلی سے بھوسہ، ودیگر سامان ،کوٹلی منسو میں سرفراز کی250فٹ بجلی کی تار،ہرچوکی میں شاہد کے ڈیرہ سے 35لیٹ ڈیزل، ایک کوائل تار ودیگر سامان چوری ہوگیا، بھدر میں محبوب کے ڈیرہ سے دو سولر پلیٹیں،ایک سولر پنکھا،چارپائیاں، نلکا چوری اورمجو چک میں زمیندار امجد کی تین زرعی موٹریں چوری ہو گئیں،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...