مقدمہ قتل کافیصلہ،مجرم کو سزائے موت ، پانچ لاکھ جرمانہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ارشد جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ اگوکی کے علاقے موضع رویل گڑھا کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم رمضان عرف رضوان جانا کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو اد ا کرنے کا حکم سنایا ۔
عدم ادائیگی معاوضہ رمضان کو مزید چھ ماہ قید سخت بگتنا پڑے گی۔ہمراہی ملزموں انور اور اسلم کو شک کا فائدہ ملنے پر بری کی دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں نے 28جنوری 2024کو ادھار رقم مانگنے پر فیصل شہزاد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments