پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور 17سالہ دوشیزہ اغوا
والد ، ہمشیرہ ، بھائی سمیت4افرادکیخلاف (ط)اوراوباش پر(ک)کے اغواکامقدمہ
راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو اسکے والد ، ہمشیرہ اور بھائی نے 4 نامعلوم افراد کے ہمراہ اغوا کر لیا۔ پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔ ڈوگرانوالہ کے فیصل ملک نے تھانہ کینٹ پولیس کو درخواست دی7 سال قبل اسی گاؤں کے غضنفر باغ کی بیٹی (ط)سے اسکی شادی ہوئی ۔ میرے برادرِ نسبتی عبدالحریم ، سالی علیزہ اور سسر غضنفر اس شادی سے ناخوش تھے ۔گذشتہ روز میں کام کیلئے گھر سے باہر گیا ۔رات 2 بجے واپس آیا تو میری بیوی (ط)گھر سے غائب تھی پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سسرال والوں نے4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کو اغوا کر لیا ہے ۔دوسرے واقعہ میں موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان نے 17سالہ دوشیزہ کو اغوا کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تلونڈی کھجور والی کے احسان ماچھی نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکی17سالہ ہمشیرہ (ک) ساڑھے نو بجے دن گھر سے دکان پر سودا سلف لینے گئی واپس نہ آئی تو تلاش پر حبیب اللہ نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ کو قمر عرف مٹھو سکنہ مانانوالہ موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا ہے ۔ ملزم کی گاؤں میں رشتہ داری ہے جہاں آکر وہ رہتا تھا۔ پولیس مغویوں اورملزموں کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments