چیئرمین متحد ہ محاذ اساتذہ کولوٹنے والانوسرباز خواتین کا گینگ گرفتار
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)متحد ہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین کو لوٹنے والا نوسرباز خواتین کا گینگ پولیس کی گرفت میں آگیا۔
چوہدری ریاض تارڑ رکشے پر کہیں جا رہے تھے کہ رکشے میں پہلے سے موجود خواتین نوسربازوں نے مہارت سے انکی جیب کاٹ لی اور نقدی و قیمتی سامان غائب کر دیا۔ واردات کے بعد فرار کی کوشش پرریاض تارڑ نے ونیکے چوک کے قریب پہنچ کر نوسرباز خواتین کو دبوچ لیا اور فوری 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین سمیت رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments