فائرنگ سے نوجوان کی ٹانگ ضائع مجرم کو 14سال قید ،96 لاکھ ادائیگی کا حکم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )شک کی بنیاد پر فائرنگ سے نوجوان کی ٹانگ ضائع ہونے کا مقدمہ ، کریمینل ماڈل ٹرائل کورٹ گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد مشتاق نے جرم ثابت ہونے پر مجرم فضل الٰہی کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ۔
نوجوان کی بائیں ٹانگ ضائع کرنے کے جرم میں مجرم کو دیت کی آدھی رقم96لاکھ77ہزار 771 روپے متاثرہ عمر بٹ کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ۔ عدالت میں مئی 2024 میں تھانہ دھلے کے علاقہ میں فائرنگ کر کے عمر بٹ کو شدید زخمی کرنے و اقدام قتل کا مقدمہ مجرم فضل الٰہی کیخلاف زیر سماعت تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments