ڈسکہ:سکول میں گھس کر طلبہ پر تشد د ، ہیڈ ٹیچر کو دھمکیاں
ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہیڈ ٹیچر کو دھمکیاں دینے ، سکول میں گھس کر طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
موضع کلہ خورد کے گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہیڈ ٹیچر فرائض منصبی ادا کررہی تھی کہ صدا م حسین سکول کے دروازے کو اینٹیں ٹھڈے مارتے ہوئے داخل ہوگیا اور بچوں کو مارنا شروع کردیا ، روکنے کی کوشش پر ہیڈ ٹیچر کو دھمکیاں دیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments