16 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج، ملزم فرار

16 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا اور  زیادتی کا مقدمہ درج، ملزم فرار

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 275 ج ب پینسرہ میں 16 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کا واقعہ پیش آیا،

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ نامزد ملزم فرار ہوگیا۔چک 275 ج ب پینسرہ کے رہائشی سروول خاں نے پولیس کو درخواست دی  اس کی 16 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی فیصل  گھر آیا اور مبینہ طور پر اسے نشہ آور چیز پلا دی۔ درخواست کے مطابق ملزم لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے چک میانی کے علاقہ میں واقع ایک مکان میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ زیادتی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...