مبینہ پولیس مقابلے ،ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم عثمان عرف مانو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مطلوب ملزم احمد یعقوب دوران پولیس ریڈ فرار ہوتے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تھانہ جناح روڈ کے علاقہ میں علی رضا کو پکڑا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments