بیوہ کے مکان پر قبضے کی کوشش، تشدد، مقدمہ درج نہ ہوا
واقعہ جودھو دھیر رائیونڈ میں پیش آیا، ماں بیٹے پر ڈنڈوں اورکلہاڑی سے حملہ پولیس پرملزموں سے ملی بھگت کاالزام، وزیر اعلیٰ، آئی جی سے نوٹس لینے کامطالبہ
لاہور (کرائم رپورٹر )رائیونڈ کے نواحی علاقے جودھو دھیر میں مسلح افراد کی بیوہ کے وراثتی مکان پر قبضے کی کوشس،بیوہ اور اسکے بیٹے کوتشددکانشانہ بناڈالا ۔ مانگا منڈی جیا کا ٹبہ کے رہائشی صفدر کو اطلاع ملی کہ مسلح افراد انکے وراثتی مکان پر قبضے کی کوشس کر رہے ہیں جس پرصفدر والدہ کے ہمراہ پتہ کرنے گیا تو 10 مسلح افراد نے ڈنڈوں ، سوٹوں ،کلہاڑی سے حملہ کردیا اورجان سے مار نے کی کوشس کی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔
متاثرہ بیوہ نے پولیس پر ملزموں سے ملی بھگت کاالزام عائد کرتے کہا ہے کہ صفدرکا میڈیکل بھی کرایا گیا لیکن رائیونڈ پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ایس پی صدر، ڈی آئی جی آپریشنز کو بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، اے ایس پی رائیونڈ نے دونوں فریقین کو بلایا لیکن متاثرہ فریق کی بات تک نہ سنی ۔بیوہ خاتون نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی عبدالکریم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم کا ازالہ کیا جائے ، مقدمہ درج کرواکر ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments