پتنگ بازی پر 28 ملزم گرفتار، پتنگیں ، ڈور برآمد
لاہور (آئی این پی) سٹی پولیس نے 28 ملزموں کو گرفتار کر کے پتنگیں اور ڈور برآمد کرلی۔
اسلامپورہ، انارکلی ، بھاٹی گیٹ سے 4، شاہدرہ سے 4جبکہ شاہدرہ ٹاؤن سے 13 پتنگ باز گرفتار کئے گئے ۔رنگ محل سے 2اور موچی گیٹ سے 1 ملزم کو پتنگ بازی کرتے گرفتار کیا گیا۔ جبکہ شفیق آباد، شاد باغ اور بادامی باغ سے 4 ملزموں کو گرفتار کر کے تھانوں میں بند کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments