منڈی بہاؤالدین:بھائی کیساتھ ملکر اہلیہ کو قتل کر دیا
شاہدہ ڈیرے پر کھانا دینے گئی تو عارف اور اصغر نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتارا
منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نواحی علاقہ چک نمبر 13 چوکنانوالی میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بھائی کیساتھ ملکر مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ چوکنانوالی کے رہائشی عارف کا بیوی شاہدہ پروین کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہدہ پروین پیر کی رات خاوند کو کھانا دینے زرعی فارم پر واقع ڈیرے پر گئی جہاں مبینہ طور پر عارف نے اپنے بھائی محمد اصغر کے ساتھ مل کر شاہدہ پروین کو تشدد کرکے قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی، صبح شاہدہ کے گھر واپس نہ پہنچنے پر بیٹیوں نے تلاش شروع کی تو لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments