37 انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلوں کے احکامات جاری

37 انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے 37 انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

فیاض تبسم کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ برکی،انصر نواز کو برکی سے انچارج تھانہ ہربنس پورہ ، منصب خان کو ہربنس پورہ سے تھانہ نولکھا ، یاسر بشیر کو نولکھا سے انچارج تھانہ ڈیفنس بی ، مصباح حفیظ کو ڈیفنس بی سے انچارج تھانہ فیصل ٹاؤن ،جایبہ منصور کو فیصل ٹاؤن سے انچارج تھانہ اچھرہ ،حسنین سلیم خان کو تھانہ اچھرہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا۔مظہر ہدایت کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ گجر پورہ تعینات کر دیا گیا۔ ممتاز حسین کو گجر پورہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر ،محسن رضا کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ یکی گیٹ ، عائشہ اعظم کو یکی گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر، اسد آفتاب کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ ٹبی سٹی ،عباس الحسن کو ٹبی سٹی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر ، عثمان اکرم کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ لوہاری گیٹ تعینات کر دیا گیا۔ انسپکٹر زوار کو لوہاری گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کر دیا گیا۔ ماجد حسین کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ بادامی باغ ،عامر افضل کو تھانہ بادامی باغ سے انچارج تھانہ شاہدرہ ، اختر کو شاہدرہ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر،انسپکٹر رضا کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ باغبانپورہ ، شرجیل کو باغبانپورہ سے انچارج تھانہ نوانکوٹ ، راشد محمود کو نوانکوٹ سے کلوزانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر ، اصغر کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج تھانہ رائیونڈ ،جمشید عباس کو رائیونڈ سے انچارج تھانہ نشتر کالونی تعینات کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...