سمبڑیال:سنار سے چھینا 7 کروڑ کا 2کلو سے زائد سونا برآمد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)تھانہ سمبڑیال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سنار سے چھینا گیا تقریباً سات کروڑ روپے مالیت کا دو کلوگرام سے زائد سونا برآمد کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر)دوست محمد کے فوری نوٹس پر پولیس نے سنار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے ملزموں کی گرفتاری اور لوٹا گیا مال برآمد کرنے کے لیے کارروائی کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقے میں سنار وسیم عباس اللہ کے گھر کی چھت پر اس کا ملازم سونے اور چاندی کے خام مال کو پگھلانے کا کام کر رہا تھا۔ صبح تقریباً 4 بج کر 25 منٹ پر دو نامعلوم ملزم عقب سے سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ملازم کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی سونے اور دیگر سامان پر مشتمل تھیلا چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران چھینا گیا سونا برآمد کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments