آئی جی پنجاب نے 14 ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دئیے
لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 14 ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دئیے ،شہباز احمد کو ڈی ایس پی پیپلز کالونی گوجرانوالہ ،کاشف محمود ڈی ایس پی دائود خیل شاہد سلطان ،ڈی ایس پی صدر میانوالی ،ریحان ضیا کو ڈی ایس پی صدر پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہے۔۔۔
ناصر بیگ ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن لاہور ،شاہد عنایت ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گجر پورہ ،علم دین ڈی ایس پی صدر مظفرگڑھ ،عبداللہ جان ڈی ایس پی مزنگ لاہور ہوں گے ،احمد خاں کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن راو لپنڈی ،محمد اسلم ڈی ایس پی پنڈی گھیپ اٹک ،طاہر محمود ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے ،طارق محمود کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سپیشل برانچ سیالکوٹ ،غازی عارف محمود ڈی ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ گوجرہ تعینات کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments