Published on:17 June, 2019

انکوائری کمیشن کی سربراہی، شعیب سڈل سمیت مختلف ناموں پر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی نعیم الحق نے تصدیق کی ہے کہ 10 سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والے انکوائری کمیشن کے سربراہ عمران خان نہیں ہونگے، شعیب سڈل سمیت مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہائی پاور انکوائری کمیشن کے سربراہ سے متعلق سیاسی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ انکوائری کمیشن کی سربراہی کے لئے شعیب سڈل سمیت کئی ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی وقت بھی کمیشن کے سربراہ کی تقرری کا اعلان کر سکتے ہیں۔ انکوائری کمیشن گزشتہ دس سال میں قرض کی مد میں لی گئی رقم کی تحقیقات کرے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں